ہومبریکنگ نیوزکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مینگرووز کے پروجیکٹ میں حکومت سندھ کی شمولیت سمیت مختلف منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انڈس ڈیلٹا منصوبے کے تحت مینگرووز پروجیکٹ میں حکومت سندھ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ مینگرووز پروجیکٹ سے 2043 تک سالانہ 20 سے 22 کروڑ ڈالر حاصل کیے جائیں گے۔

ای سی سی نے اوچ پاور منصوبے کے ادائیگی کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد منصوبے سے 7 سال تک 33 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کے دو کارخانوں کو قدرتی گیس کی فراہمی، وزارت دفاع کے اخراجات کے لیے چار ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی جبکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے 20 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کے لیے 10 ارب 74 کروڑ روپے، وزارت اطلاعات کے لیے 42 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کے لیے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔اجلاس میں وزارت ہاسنگ کے لیے 49 کروڑ 72 لاکھ روپے، کنٹرولر جنرل اکانٹس کے لیے 26 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔