پشاور، ملتان:سابق رکن کے پی کے اسمبلی نادیہ شیر خان اور ملتان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سلیم لابر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نادیہ شیر خان نے کہا کہ مزید شرپسند جتھیکا حصہ نہیں بن سکتی، پی ٹی آئی سی مستعفی ہورہی ہوں اور اب پی ٹی آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
نادیہ شیر نے کہا کہ گزشتہ بارہ روز سے میں ذہنی تکلیف سے گزر رہی ہوں، مسائل کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کی بھی حد ہوتی ہے، پی ٹی ائی جو انقلاب کے نام پر بنائی گئی اس سے پی ٹی ائی کا دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں عمران خان کے علاوہ کسی کی بات نہیں سنی جاتی، اس پارٹی کے لئے رہنماوں نے بہت سی قربانیاں دیں، جن لوگوں نے قربانی دی ان سب کو الگ کر دیا گیا، 9 مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، قومی اداروں اور تنصبیات پر حملہ ہمیں کسی طور قبول نہیں۔
نادیہ شیر نے کہا کہ میں حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ جو لوگ اس واقعے میں شامل تھے، انکو کفیرکردار تک پہنچایا جائے۔دوسری جانب ملتان سے پی پی 212 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سلیم لابر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقع کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور پی پی 212 کا ٹکٹ واپس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
