ڈیرہ اسماعیل خان :رہنما تحریک انصاف ملک قیوم حسام نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ نے بھی پارٹی رکنیت سے استعفی دیدیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران ملک قیوم نے علی امین گنڈاپور کے مقابلے میں سٹی ون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ ملک قیوم جے یو آئی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئےتھے۔
ملک قیوم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بھائی کےلئے سیٹ اس لئے چھوڑی تھی کہ اگر میں جیت بھی جاتا تو ڈیرہ کے کام یہ نا کرنے دیتے، ملک قیوم جے یو آئی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خیرپور سید غلام شاہ نے اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفی دیدیا، سید غلام شاہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق وڈیو بیان جاری کردیا۔ سید غلام شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈیرہ اسماعیل سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
