لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کے معاملہ پر پارٹی چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے قانونی پہلوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گرفتار کارکنوں کی رہائی اور رہنماں کی نظربندی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے گرفتار کارکنوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں عدالتوں کی جانب سے کارکنوں کی رہائی کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی بارے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے رہنماں کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے ہدایت جاری کی گئی۔
