ہومپاکستانسعودی عرب نے پاکستان کو 100ٹن کھجوریں تحفے میں بھجوا دیں

سعودی عرب نے پاکستان کو 100ٹن کھجوریں تحفے میں بھجوا دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس) رمضان المبارک کی آمد، سعودی عرب نے پاکستان کو 100ٹن کھجوریں تحفے میں بھجوا دیں، کھجوروں کی کھیپ حکام کے حوالے کرنے کیلئے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی تقریب میں موجود تھے ،تقریب میں کنگ سلمان فلاحی تنظیم و ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد ال العثمانی نے سعودی مملکت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بھجوائی گئی100 ٹن کھجوروں کی کھیپ کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مملکت سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو کھجوریں کی کھیپ تحفہ میں بھیجنے کی روایت چلی آ رہی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی کھجوروں کی کھیپ رمضان المبارک میں عوام میں تقسیم کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔