ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کا رواں ہفتے سے دوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا رواں ہفتے سے دوبارہ جلسے کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے رواں ہفتے سے ایک بار پھر سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سابق حکمران جماعت تحریک انصاف رواں ہفتے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کرے گی، پہلا جلسہ جمعرات کو مریدکے میں کیا جائے گا، دوسرا جلسہ گکھڑ منڈی، تیسرا لالہ موسی اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا، اس سے قبل تحریک انصاف نے 10 مئی سے جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلسے ملتوی کرنے پڑے، جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔