ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن بھجوائی تھی، پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی، فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جلد ہی جاری کر دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔