ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا گرفتار کارکنان کو بھرپور قانونی معاونت کا فیصلہ،رہنمائوں کو ذمہ داریاں تفویض

پی ٹی آئی کا گرفتار کارکنان کو بھرپور قانونی معاونت کا فیصلہ،رہنمائوں کو ذمہ داریاں تفویض

لاہور:شہید، زخمی اور گرفتار کارکنان کو بھرپور قانونی معاونت کی فراہمی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے شہید، زخمی اور گرفتار کارکنان کو بھرپور قانونی معاونت کیلئے خصوصی احکامات جاری کردیے، تحریک انصاف کے تمام سابق اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داریاں لگا دی گئیں قائم مقام سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے سرکولر کی صورت میں تحریری ہدایت نامہ جاری پاکستان بھر کے تمام سابق اور موجودہ ایم این اے/ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز شہید، زخمی اور گرفتار کارکنان کیلئے بھرپور قانونی معاونت کا اہتمام کریں گے ملک بھر میں تمام سطح پر انصاف لائرز فورم کے وکلا و قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز ان وکلا کے ساتھ مل کر شہید، زخمی اور گرفتار کارکنان کے اہلِ خانہ کی مدد کریں گے ،مراسلے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں حکومتی عتاب کے شکار کارکنان کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کے اہتمام کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔