لاہور، شوگر اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو کل(منگل)پھر طلب کرلیا اور متعلقہ دستاویز سمیت غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین کوایک بار پھر 13اپریل کو طلب کرلیا اور کہا دونوں اپنے ساتھ متعلقہ دستاویزلے کر آئیں۔ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین ،علی ترین کیساتھ کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیا گیا ہے ، تینوں افراد شوگر انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔نوٹس میں کہا ہے کہ مکمل انڈی پینڈینٹ ویلیو ایشن ،سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات لائیں اور جے کے ایف ایس ایل کی 35ہزار ایکڑ کے فارم کی مکمل تفصیلات دیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 3 ارب سے زائدجیڈی ڈبلیوکی جانب سے دیے گئے ایڈوانس کی منی ٹریل بھی ہمراہ لائیں جبکہ جہانگیر ترین اور علی ترین سے غیر ملکی اثاثوں کی مکمل تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ جے کے ایف ایس ایل کے 35ہزار ایکڑ فارم کی مکمل تفصیلات دی جائیں۔ تین ارب سے زائدجیڈی ڈبلیوکی جانب سے دیے گئے ایڈوانس کی منی ٹریل بھی ہمراہ لائیں۔ ایف آئی اے نے کمپنی سیکریٹری شاہد سلیم رانا کو بھی طلب کیا ہے۔واضح رہے 9 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں تفتیشی ٹیم کی جانب سے دونوں سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ چھ کی گئی تھی۔
شوگر اسکینڈل :ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کو کل پھرطلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
