ہوماسلام آبادشہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے،آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آوٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورتربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے،34 ویں ریکروٹس کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا، پریڈ اورمہمانوں سے خطاب کیا اورٹریننگ میں کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جن کو اللہ تعالی نے عوام کی بھلائی کے لیے موقع فراہم کیا، آپ ذہن نشین کرلیں کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں نہ کہ عوام ہماری خادم، یقین جانیں جتنا سکون کسی کی مدد کرنے میں ملتا ہے کسی اور کام میں نہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ بھلائی کریں کوئی وجہ نہیں کہ آپ کو عزت نہ ملے، آپ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے کی لیے اپنا کردار ادا کریں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سچے دل کے ساتھ آج یہ عہد کریں انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عزت دینا ان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہونی چاہیے، میں پولیس کے ان شہدا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن افسران و جوانوں نے شہریوں کی جان و مال کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔