لاہور،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کی مسلم دشمنی خطے میں انارکی کو ہوا دے رہی ہے،کشمیر میں مسجد پر بمباری مذہبی آزادی کا قتل ہے،امت مسلمہ کوخاموشی ختم کرکے بھارتی دہشت گردی کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے یواین او کا مردہ ضمیر بلکتے کشمیریوں کی آواز سننے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،گورنر پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
