ہومپاکستانعمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا، عطاتارڑ

عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا، عطاتارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، عمران خان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک و قوم کے 60 ارب روپے لوٹے، اور کی کرپشن اور چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان نے بند لفافے پر کابینہ سے منظوری لی، وزرا کو پتا بھی نہیں تھا کہ لفافے کے اندر کیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، اور 458 کنال زمین القادر ٹرسٹ کے نام پر لی، جس کے ٹرسٹی خود عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں، القادرٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، ان کو اپنی لوٹ مار کا جواب دینا پڑے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پرشرپسندوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، اور جناح ہاوس پر حملہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔