کراچی میں 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارعِ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید اور ان کے بیٹے نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی رینجرز چوکی کو آگ لگانیوالے باپ بیٹا گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
