ہومپاکستانپہلے والدہ ، پھر بھائی ، اب معروف شاعرہ بھی کورونا وائرس کے باعث چل بسیں

پہلے والدہ ، پھر بھائی ، اب معروف شاعرہ بھی کورونا وائرس کے باعث چل بسیں

لاہور، پنجابی ادب کی معروف شاعرہ وادیب کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 34برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ و ادیب کرن وقار کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔کرن وقار نے صرف 34برس کی عمر پائی جبکہ ان کی ایک شیرخوار صاحبزادی بھی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن وقار کچھ دن سے لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق اس سے قبل کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔