اسلام آباد(آئی پی ایس) ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمات میں مطلوب 5 رکنی بین الصوبائی خطرناک ناجی گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے جڑواں شہروں سمیث پنجاب کے مختلف اضلاع میں چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ناجی گینگ لاک شدہ گھروں کی کھڑکیوں کی گرل توڑ کر گھروں میں وارداتیں کرتے تھے ،گینگ میں نادرعلی ،محمد حسن رضا ،محمد عاصم ،گلفام حیدر ،محمد شعیب شامل ہیں ۔ ترجمان اسلام آبا دپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا جب کہ گینگ سے مزید وارداتوں کے انکشافات اور مزئد برآمدگی متوقع ہے ۔کارروائی حیدرعلی اے ایس پی بنی گالہ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او ٹیپو سلطان رانجھا معہ ٹیم نے کی، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس آپریشنز نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی، 5 رکنی خطرناک ناجی گینگ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
