ہومبریکنگ نیوزبی آرٹی کرپشن تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی منظوری

بی آرٹی کرپشن تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی منظوری

: پی ٹی آئی بڑی مشکل میں گرفتار ہوگئی۔ کرپشن تحقیقات اہم ادارے کو سونپ دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بی آرٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتہ چلتا ہے گڑبڑ ہوئی ہے، نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی آرٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے، عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسر بی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے۔
نگران وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی، تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔
شاہد خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بیورو کریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی آئی کے لوگ تعاون نہیں کر رہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، وزیر اعظم، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بیورو کریسی میں دوسرے لوگ لائیں گے، تمام پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم الیکشن کرائیں گے، آئین کے مطابق ہماری نگراں حکومت کا وقت پورا ہو چکا ہے۔

نگران وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے بنائے ڈیمز کی بجلی بنانے کی کوئی صلاحیت نہیں، دریائے کابل پر سیلاب سے بچاو کے لیے بنائی رکاوٹوں میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔