ہومپاکستانوزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (سب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مختلف آپشنز اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔