اسلام آبا:آل پاکستان مسلم لیگ فیڈل کیپٹل کے صدر سید طارق شاہ اپنی تمام ٹیم،تحریک انصاف ڈاکٹرز ونگ اوراپنے دوستوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے،شمولیتی تقریب اسلام آباد کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق گورنر،مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے،جبکہ مہمان اعزاز مسلم لیگ نارتھ پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری انصر فاروق تھے
،تقریب سے مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیِِ ملک،پنجاب کے سنئیر نائب صدر آصف باجوہ نے بھی خطاب کیا،سابق ہاکی اولیمپین رانا مجاہد،مسلم لیگی راہنما چوہدری اظہر،عاصم مزمل،نوین فاروق،سیدہ فردوس،لبنی قریشی،حماد عباسی سمیت اسلام آباد کی سیاسی و کاروباری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں،
مہمان خصوصی چوہدری سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے،میری شمولیت کے بعد ہزاروں افراد پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل دیکھ کر دل دکھتا ہے ملک میں امیر اور غریب کے لیے علیحدہ نظام ہے،انصاف کی فراہمی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں ممبر پارلیمنٹ کو تین ہزار کرپشن پر تین سال قید کی سزا دی گئی،یہاں غریب کو چھوڑتے نہیں،امیر کو کوئی پوچھتا نہیں،حکمرانوں نیمعیشت،سیاستدانوں نیاخلاقی قدریں تباہ کردیں،زندہ قوم بننے کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ملک میں کرپشن بڑھ چکی اب ترقیاتی کاموں میں 54 فیصد کمیشن لیا جاتا ہے،آٹے کے لیے لمبی لائنوں پر دل دکھتا ہے،مسلم لیگ ملکی مسائل حل کرے گی،ملکی قرضے اتاریں گے۔عام آدمی کی بہتری کا حل اور ملکی ترقی کا منشور لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیِ ملک نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بہترین ٹیم اور منشور کے ساتھ میدان میں جائیں گیاور مسلم لیگ کو متبادل سیاسی قوت کے طور پر سامنے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چوہدری شجاعت حسین جیسی بالغ نظر قیادت ہے جسے عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہے،انہوں نے طارق شاہ اور انکے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ رضوان صادق کی قیادت میں ہمارے پاس متحرک ٹیم ہے آپکی آمد سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی،
مسلم لیگ پنجاب کے سنئر نائب صدر آصف باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ملک کی حالت زار نظر نہیں آرہی،اداروں میں ٹکراو کی کیفیت ہے،مسلم لیگی قیادت APC بلائے معاشی استحکام کے لیے تمام قوتیں مل بیٹھیں،مسلم لیگ نارتھ کے چیف آرگنائزر چوہدری انصر فاروق نے کہا کہ چوہدری سرور ایک منجھے ہوئے سیاستدان ییں،دو دفعہ گورنر رہے،کرپشن کا ایک الزام نہیں،عالمی اور ملکی سیاست کا حصہ رہ چکے ہیں انکیپاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے،مسلم لیگ بہتر معاشی پلان دے گی،طارق شاہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور کی قیادت میں مسلم لیگ کو مزید متحرک اور فعال بنائیں گے
