Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادسی ڈی اے سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے تہذیب بیکرز بلیو ایریااسلام آبادکو سیل کردیا

سی ڈی اے سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے تہذیب بیکرز بلیو ایریااسلام آبادکو سیل کردیا

اسلام آباد- سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی اسلام آباد نے ہیلتھ رولز کی خلاف ورزی پر منگل کے روز تہذیب بیکری بلیو ایریا اسلام آباد کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تہذیب بیکرز بلیو ایریا اسلام آباد کے 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ ،ساجد جلیل نے ڈائریکٹر آف ہیلتھ میں ٹیسٹ کروائے جس پران کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیاجس کے بارے میں تہذیب بیکرز کو منجانب ڈی ایچ ایس آگاہ کیا گیا تھاکہ انہیں تہذیب بیکرز پر کام کرنے سے فی الفور روک دیا جائے-

maryam 1

سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی اسلام آباد سردار محمد آصف نے کہا کہ تاجروں کو پیسے لے کر بیماریاں فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ عدالت بغیر کسی تخصیص کے ہر بڑے چھوٹے ملزم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔

WhatsApp Image 2023 04 11 at 8.44.59 PM

باوجود منع کرنے کے کورٹ ہذا کے نوٹس میں لایا گیاکہ 6کس ملازمین فضل احمد، میاں رمضان،ایم فیاض،ذوالفقار، نجیب اللہ ،ساجد جلیل تہذیب بیکری پر بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ایک انتہائی سنگین قسم کا جرم ہے جو کہ عوام الناس میں بڑے پیمانے پر ہیپاٹائٹس پھیلنے کا موجب ہیں، اس وجہ سے تہذیب بیکری کوبڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلانے کے جرم میں سیل کیا گیاہے تا کہ باقی بیکری پر خریداری کیلئے آنے والے عوام الناس اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔