Monday, February 2, 2026
ہومUncategorizedعمران کیخلاف: اسلام آباد پولیس کی4 رکنی ٹیم سمن وصول کرانے لاہور پہنچ گئی

عمران کیخلاف: اسلام آباد پولیس کی4 رکنی ٹیم سمن وصول کرانے لاہور پہنچ گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کی 4 رکنی ٹیم ایک مقدمہ کے سمن لیکر لاہور پہنچ گئی۔اسلام آباد پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر تجمل نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے، پولیس تفتیشی تجمل نقوی عمران خان کی رہائش گا پر جا کر سمن وصول کرائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے زمان پارک نوٹس وصول کروانے کے لیے لاہور پولیس معاونت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔