ہومبریکنگ نیوزبطور ہیڈ کوچ تعیناتی،اظہر محمود کا پی سی بی پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام

بطور ہیڈ کوچ تعیناتی،اظہر محمود کا پی سی بی پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ پی سی بی افغانستان اورنیوزی لینڈ سیریز کیلئے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی حامی بھی بھری، اپنی مصروفیا ت کے باعث صرف افغانستان سیریز کے لئے حامی بھری۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اچانک دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کرلیا، اس دوران افواہ تھی شاید میں نے کوچنگ سے منع کیا مگرایسا نہیں تھا۔

سابق آل رانڈر کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بھی سرے کانٹی کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کے لئے ضروری ہے وہ ہر وقت ٹیم کے ساتھ رہے، مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ 3 سال کا کنٹریکٹ ہے، آرتھر جانتا ہے پاکستان میں کسی وقت حکومت اوربورڈ تبدیل ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔