ہومتازہ ترینسیالکوٹ:گاڑی خریدنے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ روپے چھین کر فرار

سیالکوٹ:گاڑی خریدنے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ روپے چھین کر فرار

سیالکوٹ میں شوروم سے گاڑی خریدنے آئے شہری سے ڈاکو 46 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کشمیر روڈ پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو شہری کا تعاقب کرتے ہوئے شوروم پر پہنچے، جونہی شہری گاڑی سے پیسوں والا بیگ لے کر نکلا تو ایک ڈاکو نے شہری سے بیگ چھیننے کی کوشش کی، دوران مزاحمت ڈاکو نے فائرنگ بھی کی اور شہری سے بیگ چھین کر ساتھی ڈاکو کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔