اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کا معاملہ زیر غور آیا۔پی اے سی نے معاملے پر چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا۔
ممبر کمیٹی مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بے نقاب کیا جائے۔
سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹالیک کا معاملہ، پی اے سی نے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
