Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانشاہ محمود قریشی اور صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمود قریشی اور صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخواکے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ایک طرف سپریم کورٹ میں قانونی جنگ جاری تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی تیز کردیے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے شاہ محمود قریشی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے حوالےسے بات کی اور اپنی پارٹی کا نقطہ نظر بتایا۔

صادق سنجرانی نے بی اے پی کی قیادت سے ملاقات سے متعلق شاہ محمود قریشی کی خواہش کے معاملے میں مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ٹی آئی قیادت جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ پرویزالہیٰ نے ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔