اسلام آباد(سب نیوز)سابق صوبائی وزیر قانون و رہنماء تحریک انصاف راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم عدلیہ کا جو فیصلہ ہوگا ہمارے لیے قابل قبول ہوگا۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ہمیں اس بات کا پورا یقین ہے ُسپریم کورٹ جو فیصلہ کرے آئین اور قانون کے مطابق کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ بحیثیت قوم عدلیہ کا جو فیصلہ ہوگا ہمارے لیے قابل قبول ہوگا،جو لوگ عدلیہ کوحسب روایت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ُان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ 2023 ہے وکلاء، میڈیا اور عوام آپکو ُاٹھا باہر پھینکے گی۔
