Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت آج ہوگی، وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کرے گا،مختلف شہروں سے وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس کے حق میں سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی ، وکلا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ داخلے پر پابندی ہوگی، سپریم کورٹ میں وکلا، صحافیوں اور جن کے مقدمات ہوں گے انہیں اجازت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔