ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا( ن) لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور

پی ٹی آئی کا( ن) لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ تحریک انصاف (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کررہی ہے

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، فوادچودھری کاکہناتھا کہ یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔