ہومبریکنگ نیوزپنجاب، کے پی انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے: جسٹس یحیی کا تفصیلی نوٹ

پنجاب، کے پی انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے: جسٹس یحیی کا تفصیلی نوٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس خارج کر دیا۔جسٹس یحیی آفریدی نے اپنا تفصیلی نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔

تفصیلی نوٹ میں جسٹس یحیی آفریدی نے لکھا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تو مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

فیصلے میں لکھا ہے گیا کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ جسٹس یحیی آفریدی نے لکھا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔