ہومدنیاجاپانی وزیرِ اعظم کا مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام

جاپانی وزیرِ اعظم کا مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام

جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کی جانب سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں اڑتیس سے زائد مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔جاپانی وزیر اعظم نے افطار ڈنر کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا، تقریب میں پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کی۔

اس موقع پر تمام مہمانوں کا کھجور سے روزہ کھلوایا گیا جبکہ مختلف انواع اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم نے مسلمان سفیروں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی پیش کی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔