ہومبریکنگ نیوزچیئرمین نیب کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

چیئرمین نیب کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

اسلام آباد:چیئرمین نیب کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین کی مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئی ہیں، اور حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کے قواد و ضوابط چیرمین نیب پر لاگو ہوں گے۔
واضح رہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر)نذیر احمد اس وقت چیئرمین نیب کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔