ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کو بڑا ریلیف دیدیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسد عمر کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت سے روجوع کیا اور درخواست دی کہ انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور پولیس گاڑی چھیننے کے مقدمے میں گرفتار کر لے گی، وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی ضمانت منظورکی جائے ۔

عدالت نے اسد عمر کی 28 مارچ تک عبوری ضمانت منظو ر کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیاہے اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔