ہومپاکستانصدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں، فواد چودھری

صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں، فواد چودھری

لاہور(سب نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔

صدر کا انتخاب جب تک صوبائ اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا آئین اس بارے میں واضع ہے ۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔