اسلام آباد : پاک فضائیہ کے دستے نے مزاراقبال پرگارڈ ڈیوٹیزسنبھال لیں جبکہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام بیسز ،تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایاگیا، تقریبات کاآغازپاکستان،عالم اسلام کی یکجہتی،ترقی وخوشحالی کیلئے دعاوں سے کیاگیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پرستلج رینجرزکی جگہ گارڈڈیوٹیزسنبھال لیں ، ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی ایایف ایئرمین اکیڈمی،کورنگی کریک نے مزاراقبال پر حاضری دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ایئروائس مارشل نیسربراہ پاک فضائیہ،ایئرمین اورسویلینزکی جانب سیمزاراقبال پرپھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر بیس کمانڈرپی ایایف بیس لاہورایئرکموڈورتنویراحمدبھی گارڈزکی تعیناتی پرموجود تھے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت۔

