Friday, September 20, 2024
ہومUncategorizedاووسیز پاکستانیز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اوپی ایف ہاوسنگ سکیم میں لے آوٹ پلان میں تبدیلی کو مسترد کر دیا

اووسیز پاکستانیز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اوپی ایف ہاوسنگ سکیم میں لے آوٹ پلان میں تبدیلی کو مسترد کر دیا

اسلام آباد:اووسیز پاکستانیز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اووسیز پاکستانی فاونڈیشن کی طرف سے اوپی ایف ہاوسنگ سکیم (زون 5اسلام آباد)کے لے آوٹ پلان میں تبدیلی کو مسترد کر دیا۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر مسعود نے کے وفد کے ہمراہ سی ڈی اے اعلی حکام سے ملاقات کی۔وفد میں عارف ملک،امتیاز بھٹی،رضوان کھوکھر سمیت ددیگرشامل تھے۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن نے پلان میں تبدیلی کے حوالے سے اپنی تحفظات سے سی ڈی اے حکام کو آگاہ کیا۔ ایسوسی ایشن نے اعتماد میں لیے بغیر اووسیز پاکستانی فاونڈیشن کی طرف سے اوپی ایف ہاوسنگ سکیم کے لے آوٹ پلان میں تبدیلی پر سی ڈی اے حکام سے نوٹس لیے کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کا وفد،او پی ایف اور ایسوسی ایشن کے ہمراہ موقع کا معائنہ کرئے گا۔اووسیز پاکستانیز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر مسعود نے کہا کہ اووسیز پاکستانی فاونڈیشن کی طرف سے اوپی ایف ہاوسنگ سکیم کے لے آوٹ پلان میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں، اوپی ایف حکام نے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر تبدیلی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کو پلان دیا گیا تھا اور سی ڈی اے میں بھی جولے آوٹ پلان جمع کروایا گیا ہے اس کے برعکس ا پنی مرضی کے مطابق پلان میں تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں جو ہمیں ناقابل قبول ہیں

،سی ڈی اے حکام پلان میں ردوبدل کا نوٹس لے کر پرانا پلان بحال کروائے۔او پی ایف ہاوسنگ سکیم میں گرین ایریا، پارکس،جھیل اور کمیونٹی سینٹر سمیت دیگر تبدیلیوں سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ اووسیز پاکستانی فاونڈیشن کی طرف سے ترقیاتی کاموں میں 2دہائیوں سے زائد مسلسل تاخیر اور بلاجواز سرچارجز کو بھی واپس لے تاکہ الاٹیز قبضے کیلئے اپلائے کریں اور اپنا گھر بنا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔