Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی) اے نے عمران خان کی ضمانت منظوری کے حوالے سے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری آج ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کرینگے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی کے ذریعے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔