ہومبریکنگ نیوزپاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل چوتھے روز منفی رجحان کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل چوتھے روز منفی رجحان کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ 4 دن کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 151 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

100 انڈیکس کے آج کی گراوٹ 40 پوائنٹس اور 4 روز کی مجموعی کمی 996 پوائنٹس رہی۔ چار روز میں کاروباری حجم 23 کروڑ سے کم ہوکر 14 کروڑ شیئرز ہوا ہے۔

بازار کے کاروبار کی مالیت بھی 15 فروری کے بعد کم ترین یعنی 4 ارب 17 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 10 ارب اور 4 دنوں میں 151 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 235 ارب روپے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔