Saturday, May 23, 2026
ہومبریکنگ نیوزاعجاز الحق کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اعجاز الحق کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔