Saturday, May 23, 2026
ہومکامرسسونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکارڈ

سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکارڈ

ریاض(سب نیوز)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونا 239.80 ریال، 22 قیراط 219.82 اور18 قیراط 179.85 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 209.83 ریال رہی جو کاروبار کے اختتام پر 203.39 ریال میں دستیاب تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 17 مارچ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک ہزار 936 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔