ہومدنیاعمرہ زائرین بارش کے دوران عبادت میں مصروف

عمرہ زائرین بارش کے دوران عبادت میں مصروف

سعودی عرب مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اورعبادت میں مصروف رہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں اور دلانوں میں بارش کے مناظر کی تصاویر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
زائرین اور نمازی بارش کے دوران معمول کے مطابق عبادت کرتے رہے اور دعائیں کیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔