ہومبریکنگ نیوزاٹلی کشتی حادثہ، شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی

اٹلی کشتی حادثہ، شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی

اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔
شاہدہ رضا کے رشتے دار وں کا کہنا تھا کہ امیت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔
اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلیں تھیں اور وہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔
شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔
یاد رہے کہ شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔