لاہور:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ فیصلہ کرلیا ہے کہ قانون کا راستہ اختیارکریں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری درخواست کی لاہورہائی کورٹ میں سماعت ہورہی ہے ہم چاہتے ہیں قانونی راستہ نکل آئے اورجانی نقصان کے خطرات بھی ختم ہوجائیں۔ چاہتیہیں عدلیہ ہماری مدد کرے۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس کی جانب سے ان کے گھر کے اندربرسائے گئے شیلزمنظرعام پرلے آئے۔ویڈیوبیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی رہنما کے گھرپر اس طرح حملہ نہیں کیا گیا۔ یہ وہ شیلز ہیں جو گھر کے اندرگرے۔ باہر فائر کیے گئے گولوں کا کوئی شمارنہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کبھی کسی سیاسی رہنما کے گھر پراس طرح حملہ نہیں کیاگیا۔ میں نے ایسا کونسا جرم کردیا تھا؟
