ہومبریکنگ نیوزعمران خان ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے

عمران خان ماسک پہن کر کارکنان میں آگئے

لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کارکنان سے ملنے باہر آگئے۔عمران خان نے کارکنان سے مختصر گفتگو بھی کی ۔

ودسری طرف لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور پولیس و رینجرز کے درمیان کشیدگی برقرار

ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں۔ بدھ کی صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔
پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔
زمان پارک اورقریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔