ہومبریکنگ نیوزگرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ، اصل مقصد قتل کرنا ہے، عمران خان

گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ، اصل مقصد قتل کرنا ہے، عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا ، اصل مقصد مجھے اغوا کرکے قتل کرنا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا کیونکہ اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آنسو گیس اور پانی کی توپوں سیلیکراب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارالیا، کل شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے ، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کے ناپاک ارادوں میں کوئی شک نہیں ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کل صبح سے ہمارے کارکنوں اورلیڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا ہے، آج صبح آنسو گیس، کیمیکل واٹر والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔