ہومبریکنگ نیوزنگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے


لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا وسے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کی خیریت دریافت کی، اس کے علاوہ انہوں نے ایس ایچ او اشفاق، ایس ایچ او شبیراعوان اور دیگر پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔
نگران وزیر اعلی دیگر زخمی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زخمی ایس ایچ اوز اوراہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،ہم سب آپ کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔