اسلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کیانتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے مقف اپنایا کہ 30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی نے پنجاب اسمبلی الیکشن اور صوبیمیں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملکی حالات کے باعث فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں، وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق انتخابات کے پرامن انعقاد، سکیورٹی خدشات اور صوبے کے معاشی مسائل اور دیگر مشکلات پر بریفنگ دی گئی۔آئی جی پنجاب را عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی تعیناتی صرف انتخابات کے دن تک محدود نہیں ہے، عوام کی سکیورٹی اور جرائم کے سدباب کیلئے ڈیوٹی دینا بھی پولیس کے فرائض میں شامل ہے، اس وقت پولیس مردم شماری میں ڈیوٹی دینے والوں کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، ماہ رمضان کے دوران مساجد اور نمازیوں کی حفاظت کیلئے پولیس تعینات کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران 3330 سیاسی جلسے اور دیگر انتخابی مہم ہوئی تھیں، سیاسی مہم کیلئے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کارروائی شروع کردی ہے، آپریشن کیلئے 4سے 5ماہ درکار ہوں گے، آپریشن کے بعد قوی امید ہے کہ حالات الیکشن کے انعقاد کیلئے بہتر ہوں گے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بتایا کہ اس وقت 40ہزار ٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں، صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بھی یہی اساتذہ ڈیوٹی دیں گے، گندم خریداری کیلئے بھی اسٹاف کی ضرورت ہے، 30 اپریل کے الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ جب تک پولیس کی مدد کیلئے دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے ڈیوٹی نہ دیں فول پروف سکیورٹی ممکن نہیں، صرف الیکشن کروانا مقصود نہیں ہے بلکہ صاف، شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، ان حالات میں صوبے میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ وزارت دفاع نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا ہے کہ ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کو پولنگ ہوگی، اس کے علاوہ شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔کے پی کے گورنر نے آج صوبے میں الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔
