ڈی آئی جی آپریشنز ندیم بخاری اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حسان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان یہاں موجود نہیں کہیں چلے گئے ہیں۔
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان رہائشگاہ پر موجود نہیں ہیں ۔ ہمیں وقت دیں ، ہم پیش ہو جائیں گے ۔ ہم نے وارنٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔
عمران خان کے بھانجھے احسان نیازی نے کہا کہ سب سے پہلی گولی میں کھاوں گا ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا ۔ عدالت نیعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔ حسان نیازی نے کہا کہ زمان پارک میں کارکنان سے کوئی زبردستی کی گئی تو تصادم کا خطرہ ہے۔
عمران خان گھر پر موجود نہیں ، کہیں چلے گئے ہیں: حسان نیازی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

