اسلام آباد(آئی پی ایس )گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں کو لوٹنے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار۔اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی نے کاروائی کر کے افغانی رہزنوں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عباس خان اور تواب خان افغانی شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی ہوئی نقدی 40 ہزار روپے و دیگر قیمتی اشیا برآمد ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد، ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، کارروائی ڈی ایس پی مبارک علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی معہ ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
اسلام آباد،گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے غیر ملکی گروہ کے دو کارندے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔