Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانسابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد، سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے والے حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔وفاقی وزیر خزانہ نے حفیظ شیخ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز ہی حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے ہٹایا ہے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔