اسلام آباد،اسسٹنٹ کمشنر رورل زون زخرخ فدا ملک نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین سکول سیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رورل زون زخرخ فدا ملک نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے علی پور فراش میں تین نجی سکول سیل کردیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ این سی او سی کے واضح احکامات کے باوجود سکول میں بچوں کو اکھٹا کرنا انکی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، تینوں نجی سکولز کو سیل کرکے پرنسپلز کو دفعہ 188 کے تحت مزید کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔ زخرخ فدا ملک کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، شہری ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے