اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے عمران خان کو ملنے والا ریلیف باقی سیاسی قیادت کو بھی ملنا چاہیے ، اعلی عدلیہ سیشن عدالتوں میں بھی عمران خان کی عدم دستیابی کانوٹس لے۔ وہ منگل کو پی ٹی و ی ہیڈکوارٹر میں عمران خان کے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف فروخت کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم کاذکر اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔ ریاست مدینہ کے علمبردار نے جھوٹ پر جھوٹ بولاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک ظفر اقبال کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ میڈیکل کی بنیاد پر التوا لینا معمول ہے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں جھوٹ بولا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوئے کیا یہ رول آف لا کے خلاف نہیں ہے۔ اس کے برعکس نواز شریف ، شہباز شریف اور ن لیگی قائدین ہر دفعہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں چالان کی کاپیاں فراہم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود 7 یوم کی التوا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں ،عمران خان کو ہر عدالت سے ریلیف مل جاتا ہے لیکن باقی سیاسی قائدین کو ریلیف نہ دینا ہماری سوچ سے بالاتر ہے۔ بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ماضی میں ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر غیر آئینی طورپر اسمبلی کو توڑا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس عمل کو کالعدم قرار دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری میں بھی پارلیمان کو بائی پاس کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اعلی منصب کی بہت ذمہ داریاں ہوتی ہیں اس لئے بہتر انداز سے نبھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو سیشن عدالتوں میں عدم پیشی کا بھی نوٹس لینا چاہے۔ اگر نواز شریف گھنٹوں عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں تو عمران خان کیوں سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں عمران خان کی چوری سامنےآچکی ہے۔ پاکستان کے عدالتی نظام کامذاق بنانا قابل مذمت ہے
عمران خان پلستر کے پیچھے چھپ کر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم سے بھاگ رہے ہیں، محسن رانجھا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
